MIM celebrating Birthday of Javid Iqbal Javid Advocate High Court

ایم ائی ایم ٹیم کے زیر اہتمام تمام معروف شاعر اور قانون دان محترم جاوید اقبال جاوید ایڈوکیٹ صاحب کی سالگرہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سندھ بار کونسل کے ممبر جناب عامر نواز وڑائچ نے اپنے ساتھی محترم ممتاز جدون کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ائی ایم ٹیم کے سرپرست جناب افتخار صدیقی صاحب نے عامر نواز صاحب کو گلدستہ پیش کیا جناب عامر نواز صاحب نے جاوید اقبال جاوید ایڈوکیٹ کو نیک خواہشات کے ساتھ ان کو ہار پہنایا اور اجرک کا تحفہ پیش کیا ممتاز جدون صاحب نے ایڈوکیٹ جاوید اقبال جاوید صاحب کو اجرک کا تحفہ کا تحفہ پیش کیا اور ہار پہنایا ایم ائی ایم ٹیم کے بیورو چیف ایڈیٹر وسیم مرزا نے جاوید اقبال جاوید صاحب کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور ایم ائی ایم نیوز ٹیم کی طرف سے جاوید اقبال جاوید صاحب کو گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر جناب عامر نواز صاحب نے اور ممتاز جدون صاحب نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک جاوید اقبال جاوید صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں استقامت عطا فرمائے اور مستقبل میں اللہ پاک ان کو کامیابیوں سے ہمکنار کریں۔

2 thoughts on “MIM celebrating Birthday of Javid Iqbal Javid Advocate High Court”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *