کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے دوران سٹی کورٹ کراچی میں شدید ہنگامہ آرائی،

ایم آئی ایم نیوز | خصوصی رپورٹ
رپورٹ: رینا خان – کورٹ رپورٹر
کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے دوران سٹی کورٹ کراچی میں شدید ہنگامہ آرائی، احتجاج اور بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ وکلا برادری کی بڑی تعداد پولنگ کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی جبکہ مختلف گروپس کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آئے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکلا رہنماؤں نے کہا کہ شفاف انتخابات ہر وکیل کا حق ہیں اور اگر انتخابی عمل غیر جانبدار نہ رہا تو وکلا برادری اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سٹی کورٹ کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور انتظامیہ کی نفری بھی تعینات رہی۔ کئی وکلا نے پولنگ کے عمل میں تاخیر اور انتظامی کمزوریوں پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
ایم آئی ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بعض وکلا کا کہنا تھا کہ کراچی بار کے انتخابات وکلا برادری کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے ہر قسم کی بے ضابطگی کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
دوسری جانب مختلف امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی بھی دیکھنے میں آئی جبکہ سٹی کورٹ کا ماحول کئی گھنٹوں تک کشیدہ رہا۔
ایم آئی ایم نیوز
رینا خان | کورٹ رپورٹر | کراچی سٹی کورٹ

KarachiBarElection #KarachiBar #CityCourt #MIMNews #ReenaKhan #CourtReporter #BreakingNews #LawyersElection #KarachiNews #PakistanNews

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *