(ایم آئی ایم نیوز) امریکا اسرائیل کو مجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اورعبرتناک شکست،امریکا ایران کے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے پر مذاکرات پر مجبور ہوگیا،ایران کے 10نکات کیا ہیں؟ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت تجاویز میں شامل ہے۔آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنااور اس پر ایران کے کنٹرول کو جاری رکھنے کی تجویز ہے۔افزودگی کے حق کو قبول ،تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کا خاتمہ تجاویز کا حصہ ہیں۔امریکا کے پاس منجمد ایرانی اثاثوں اور فنڈز کی فوری بحالی بھی شامل ہے۔سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی تمام قراردادوں کو ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ایران کی تعمیرِ نو کے اخراجات کے لیے مکمل معاوضے کی ادائیگی بھی تجویز کا حصہ ہے۔عراق، لبنان اور یمن میں جنگ کا مکمل خاتمہ ،پورے خطے میں تمام تنازعات کا اختتام اور خطے سے امریکی جنگی افواج کےانخلاءکی تجویز شامل ہیں۔اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ بحری گزرگاہ کے لیے پروٹوکول اور شرائط کا قیام کی تجویز دی گئی ہے۔ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

