
لاڑکانہ:لاڑکانہ کے مسیحا ڈاکٹر ساجد علی عباسی آج کے اس مہنگائی کے دور میں عوام کے لیے امید کی کرن بن گئے ہیں۔ وہ غریب اور نادار مریضوں کا بالکل مفت علاج کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر رہے ہیں۔ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور علاج کے اخراجات کے باوجود ڈاکٹر ساجد علی عباسی اپنی خدمات بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس نہ صرف لاڑکانہ بلکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بھی مریض بڑی تعداد میں علاج کے لیے آتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ایسے ڈاکٹر معاشرے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، جو مشکل حالات میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں۔رپورٹ: آفتاب سلطانیبیورو چیف سندھ، ایم آئی ایم نیوز
