بریکنگ نیوز | کراچی ڈویژن اپڈیٹ | فائر سیفٹی کریک ڈاؤن

کراچی: شہر بھر میں فائر سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت کارروائی کے دوران طارق روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ کو سیل کر دیا گیا، جہاں فائر سیفٹی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فائر سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے والی تمام عمارتوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ جن عمارتوں میں حفاظتی انتظامات مکمل نہیں ہیں، انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں اب تک 775 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 197 عمارتوں کو جزوی طور پر سیل کیا گیا جبکہ 285 عمارتوں میں حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ کارروائیاں مزید سختی کے ساتھ جاری رہیں گی۔🎤 رپورٹررپورٹ: عارف ظفرکرائم رپورٹر | MIM نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *